بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے ڈی سی چکوال کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر دیا

SerialKiller

فوٹو: فائل


چکوال: عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل کو عوامی خدمت، بہترین انتظامی کارکردگی اور ضلع کی ترقی کے لیے انجام دی گئی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔


تفصیلات کے مطابق تقریب میں راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے کہا کہ سرکاری افسران کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہنا معاشرے میں مثبت روایات کے فروغ کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات گوندل کی عوام دوست اقدامات اور انتظامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی سے عوامی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت ملتی ہے۔


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل نے اعزازی شیلڈ پر راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور ضلع چکوال کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر انتظامی خدمات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔


تقریب کے اختتام پر راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے ڈپٹی کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ضلع چکوال کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے سے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔


2026-08-07 29
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×