بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

رانا مشہود کی آئی سی سی آئی کے نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیاء سے ملاقات

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیاء سے ملاقات کی اور انہیں صدر منتخب ہونے پر گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان، آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق چٹھہ اور نائب صدر محمد وقاص خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کونسل ممبر چوہدری مسعود کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان محمد اسرار مشوانی، مس نگینہ خلیق، مس صدف عاصم عباسی اور محمد نعمان نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں آئی سی سی آئی کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران وسیم چوہدری اور نجیب الٰہی ملک، آئی سی سی آئی ممبر چوہدری مظہر حسین سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

2026-10-03 26
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×