بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راولاکوٹ: پاک فوج کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ، 555 مریضوں کا معائنہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

راولاکوٹ: شہریوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مقامی افراد کا معائنہ کیا، جہاں مجموعی طور پر 555 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ علاج، طبی مشاورت اور ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

مقامی شہریوں کے مطابق علاقے میں احتجاج کے باعث انہیں علاج معالجے کی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایسے حالات میں مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے متعدد افراد کو طبی سہولت میسر آئی۔

کیمپ سے مستفید ہونے والے شہریوں نے مفت طبی معائنے، علاج اور ادویات کی فراہمی پر پاک فوج اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔

2026-09-30 18
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×