بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راولپنڈی بارش: مریم نواز خود صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

SerialKiller

راولپنڈی بارش: مریم نواز خود صورتحال مانیٹر کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور نکاسی آب کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں جمع پانی کی نکاسی کا عمل تیز کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں واسا سمیت متعلقہ اداروں کے پاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ وسائل دستیاب ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی صاف کر دیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں کو موجودہ صورتحال میں احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

2026-09-01 42
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×