بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایک مبینہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

SerialKiller

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایک مبینہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں پولیس اور مبینہ مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ ملزم کی شناخت جہانگیر خان، سکنہ چارسدہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت فیضان خان، سکنہ چارسدہ بتائی گئی ہے۔

پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید شواہد اور گرفتار ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے، جس کے بعد کیس کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

2026-09-08 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×