بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

رواں سال نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کون سی رہیں؟

SerialKiller

فوٹو: فائل

2026 کا نصف سال مکمل ہونے پر نیٹ فلکس نے اپنی تازہ ویورشپ رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق صارفین نے مجموعی طور پر 97 ارب گھنٹے نیٹ فلکس کا مواد دیکھا۔

رپورٹ کےمطابق نفسیاتی تھرلر "His & Hers" 104 ملین ویوز کےساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل ویب سیریز رہی،اس سیریز میں ٹیسا تھامسن اورجان برنتھل مرکزی کردار ادا کر رہےہیں،جہاں ایک قتل کی تفتیش سابق میاں بیوی کو دوبارہ آمنے سامنے لے آتی ہے۔

دوسرے نمبر پر رومانوی ڈرامہ "Bridgerton" کا چوتھا سیزن 100.2 ملین ویوز کے ساتھ رہا، جبکہ سام ورتھنگٹن کی تھرلر "I Will Find You" 63.9 ملین ویوز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز "Stranger Things" کا پانچواں اور آخری سیزن 55.6 ملین ویوز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ تھرلر "Run Away" 50.3 ملین ویوز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر

نیٹ فلکس کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں بھی سنسنی خیز تھرلرز، رومانوی کہانیاں اور سائنس فکشن سیریز دنیا بھر کے ناظرین کی اولین پسند رہیں، جنہوں نے کروڑوں ویوز حاصل کیے۔

2026-07-20 26
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×