بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ستھرا پنجاب ٹیم کی حوصلہ افزائی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عملے میں 10 ہزار روپے اعزازیہ تقسیم کردیا

SerialKiller

ستھرا پنجاب ٹیم کی حوصلہ افزائی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عملے میں 10 ہزار روپے اعزازیہ تقسیم کردیا

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے فیلڈ عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے دینہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق نے ٹیم کے ارکان میں فی کس 10 ہزار روپے کے اعزازیہ چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے صفائی کے نظام کو بہتر رکھنے کے لیے فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی محنت اور ذمہ داری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے میں فیلڈ ٹیم کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی اور مناسب طریقے سے تلفی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ صفائی کے معمولات میں کسی قسم کی غفلت سے گریز کیا جائے۔


اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے مؤثر فیلڈ نگرانی اور مختلف ٹیموں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ساجدہ رزاق نے کہا کہ بہتر کارکردگی کا اعتراف ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس سے فیلڈ عملے میں مزید محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے صفائی ٹیم پر زور دیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھیں اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

2026-10-06 29
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×