بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

سرگودھا: ٹرین کی ٹکر سے زخمی 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

SerialKiller

فوٹو: فائل

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہونے والے 2 نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ 78 پل ریلوے پھاٹک پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان پھاٹک کراس کر رہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آگئے۔

حادثے میں دونوں نوجوانوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم دونوں جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 35 سالہ شہاب اور 30 سالہ سیف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ حادثے سے متعلق مزید معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

2026-09-30 24
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×