بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

سہالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، آئس برآمد

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تھانہ سہالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے 804 گرام آئس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ایس پی سواں زون کے احکامات اور ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے دورانِ گشت و چیکنگ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے فیضان اسحاق نامی شخص کو گرفتار کیا، جو راولاکوٹ کا رہائشی جبکہ حالیہ طور پر کہوٹہ کے علاقے میثاندہ میں مقیم بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 804 گرام آئس برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 318 مورخہ 31 اگست 2026 درج کرکے اسے گرفتار کرلیا اور تھانے کی حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ سہالہ پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

2026-09-02 55
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×