راولپنڈی: سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر عاطف ستار، ایس ایچ او صادق آباد سب انسپکٹر سجاد احمد، سب انسپکٹر عمر، سب انسپکٹر زاہد، کانسٹیبل حسنین، سیف سٹی راولپنڈی کے انسپکٹر مطیع اللہ، احتشام شاہ، ذیشان عارف اور محمد وسیم کو شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے۔
اس موقع پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر اہلکاروں کو بھی مزید محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے شب و روز بھرپور انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔










