پاکستان کرکٹ: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سیریز سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا بطور کوچ ایک اچھا تجربہ ہے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے بتایا کہ پریکٹس میچ کے دوران انہیں کئی نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق تمام فاسٹ بولرز نے عمدہ اسپیلز کروائے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے پاس ٹیسٹ سیریز کے لیے اچھے بلے باز موجود ہیں، تاہم انہیں پاکستان کی بولنگ لائن اپ پر مکمل اعتماد ہے۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی فاسٹ بولرز اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے اور ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
2026-11-07 66










