بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

شناختی کارڈ بلاک، پشاور ہائیکورٹ کی قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایت

SerialKiller

فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ نے قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے قائداعظم نامی شہری کی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار تاجر ہیں، اس کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل نادرا نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہے، اس لیے بلاک کیا گیا ہے۔

بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

2026-07-27 34
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×