بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

شکارپور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ اور 6 سالہ بیٹا جاں بحق

SerialKiller

فوٹو: فائل

شکارپور: علاقے 82 لاڑو میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر سوار باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ غلام حسین اور اس کا 6 سالہ بیٹا عبدالستار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

2026-09-30 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×