بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

صدر این پی سی کا صحافیوں کے اتحاد اور ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان

SerialKiller

صدر این پی سی کا صحافیوں کے اتحاد اور ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان

 اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان، سینئر صحافی حامد میر کا اپنے قائم کردہ فنڈز کی رقم این پی سی فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق این پی سی کے صدر عبدالرزاق سیال نے این پی سی میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری میں شدید بحران کے باعث بڑی تعداد میں بیروزگار ہونےوالے صحافیوں کی مالی معاونت کیلئے اینڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا، جبکہ حامد میر نے بھی اپنے ذاتی ویلفیئر فنڈ کو اس اینڈومنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا، عبدالرزاق سیال کا کہنا تھا کہ این پی سی کی موجودہ قیادت اپنے بیروزگار ہونے والے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہےاور فنڈز کے قیام کا اعلان اس کا ثبوت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد پی ایف یو جے کے تمام دھڑوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور تمام صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک مضبوط اور متحد یونین تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صحافیوں کے حقوق کا مؤثر دفاع کیا جا سکے کیونکہ صحافی برادری اتفاق و اتحاد سے ہی اپنے تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔

2026-07-25 32
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×