بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ضیاء الحق سرحدی: انصار اللہ خلجی کی تعیناتی حکومت کا احسن اور بروقت اقدام ہے

SerialKiller

فوٹو: فائل

پشاور: اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن

(ACWA) کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی (ستارۂ امتیاز) نے انصار اللہ خلجی کی بطور ڈائریکٹر جنرل اطلاعاتِ عامہ خیبرپختونخوا تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام کہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انصار اللہ خلجی محکمہ اطلاعات کے سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں، جنہوں نے محکمہ اطلاعات کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی اداروں میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انصار اللہ خلجی پشاور یونیورسٹی سے جرنلزم میں امتیازی حیثیت سے فارغ التحصیل ہیں۔

ضیاء الحق سرحدی کے مطابق انصار اللہ خلجی پشتو زبان کے معروف صاحبِ دیوان شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں، جبکہ ان کی تعیناتی کو صحافیوں، کالم نگاروں، دانشوروں، اخباری مالکان، بزنس کمیونٹی اور محکمہ اطلاعات کے اہلکاروں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

2026-08-03 31
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×