بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

عاطف اسلم کو بھارتی مداح یاد آتے ہیں، نئے میوزک پروجیکٹ پر بھی کام جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں، جبکہ وہ نئے میوزک پروجیکٹ ’’بارڈر لیس میوزک‘‘ (Borderless Music) پر بھی کام کر رہے ہیں۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور ماضی کی یادوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ میں گزرے اپنے خوشگوار وقت کو بھی یاد کیا۔

بھارتی مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں۔

نئے پروجیکٹ کے بارے میں عاطف اسلم نے بتایا کہ وہ ’’بارڈر لیس میوزک‘‘ کے نام سے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جس میں نوجوان اور سینئر فنکاروں، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں اور نغمہ نگاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے بہت سا نیا میوزک شائقین تک پہنچنے والا ہے۔

پاکستانی گلوکار کی جانب سے نئے میوزک پروجیکٹ کے اعلان کے بعد ان کے مداحوں میں بھی نئے گانوں اور میوزیکل تعاون کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے

2026-08-15 32
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×