بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

عظمیٰ بخاری کا پنجاب کو بدنام کرنے والوں پر تنقید، کہا صوبے میں سفارش اور رشوت کی گنجائش نہیں

SerialKiller

عظمیٰ بخاری کا پنجاب کو بدنام کرنے والوں پر ردعمل، سفارش اور رشوت کے خاتمے کا دعویٰ


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بعض افراد ملازمت کے حصول میں ناکامی کے بعد پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور صوبے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب ایک شفاف ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے اور صوبے کے مختلف محکمے بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس، پیرا اور دیگر سرکاری محکموں میں شفافیت اور نگرانی بہتر بنانے کے لیے باڈی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا نظام بھی فعال ہے۔ صوبائی وزیر کے بقول پنجاب میں سرکاری امور کے دوران سفارش اور رشوت کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔


2026-11-07 82
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×