بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی سے ملاقات، علمی و دینی امور پر تبادلہ خیال

SerialKiller

علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی سے ملاقات

جامعۃ المنتظر لاہور میں دینی مدارس کے مسائل پر گفتگو، علامہ صفدر حسین نجفی کے مرقد پر حاضری اور فاتحہ خوانی

لاہور: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جامعۃ المنتظر میں صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید ضیاء الحسن نجفی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے مختلف علمی و فکری امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ علامہ سید ضیاء الحسن نجفی کے ساتھ دینی مدارس کو درپیش مسائل اور دیگر اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسنِ ملت مرحوم علامہ صفدر حسین نجفی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات کے دوران برادر رفعت عباس زیدی اور برادر علی مہدی بھی موجود تھے۔

2026-10-13 51
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×