بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

'عینک والا جن‘ پر دن دہاڑے ڈاکہ مارا گیا، بغیر اجازت اے آئی فلم بنانے پر ڈائریکٹر پھٹ پڑے

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان کے مشہور کامیڈی سیریل 'عینک والا جن' کے ڈائریکٹر حفیظ طاہر  ڈرامے کی بغیر اجازت اے آئی فلم بنانے پر  پھٹ پڑے۔

حفیظ طاہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میں آج گہرے صدمے اور سخت غصے میں ہوں، کیونکہ میری زندگی بھر کے فنی اثاثے 'عینک والا جن' پر دن دہاڑے ڈاکہ مارا گیا ہے اور اس کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اے آئی ( مصنوعی ذہانت) کے ذریعے ایک فلم بنا کر سنیما ہاؤس میں ریلیز بھی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا آئیڈیا ہے، میری تخلیق ہے اور میں ہی اس کا کانسیپٹ رائیٹر (concept writer) ہوں، اس کا نام بھی میں نے رکھا اور ڈائریکٹ بھی میں نے ہی کیا اور ایک اچھی معیاری سیریل بنا کر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو دی، جس سے پی ٹی وی نے کروڑوں روپے کمائے۔

2026-08-02 38
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×