فلم Godzilla vs Kong میں جیا کا کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔
پولیس کے مطابق کیلی ہوٹل کی گاڑی کو حادثہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایجامز وِل میں پیش آیا اور حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری تھی۔
18 سال کی کیلی ہوٹل قوتِ سماعت سے محروم تھیں اور ان کے والد نے ویڈیو میں اشاروں کی زبان میں اداکارہ کی موت کی تصدیق کی۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں 19 سالہ ڈرائیور زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ گاڑی میں موجود ایک اور مسافر محفوظ رہا۔
2026-07-25 22










