اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزارتِ پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کی سمری ارسال کردی ہے۔
طارق فضل چودھری کے مطابق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد دونوں ایوانوں کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اجلاسوں کے حوالے سے سمری متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہے، جبکہ دونوں ایوانوں کے اجلاس میں اہم قومی و پارلیمانی امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے
2026-08-13 28










