بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

قومی اسمبلی سے الیکشن ریفارمز کمیٹی کی تشکیل کی منظوری، اسپیکر جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے

SerialKiller

انتخابی اصلاحات کمیٹی 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، طارق فضل چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جلد کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے مطابق کمیٹی میں شامل کیے جانے والے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تحریک پیش کیے جانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مجوزہ الیکشن ریفارمز کمیٹی مجموعی طور پر 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، جن میں قومی اسمبلی سے 20 اور سینیٹ سے 10 اراکین شامل کیے جائیں گے۔ کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کو نمائندگی ایوانوں میں ان کی عددی قوت کے تناسب سے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد انتخابی نظام کو بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے اور ضروری اصلاحات کے لیے پارلیمانی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی مثبت اور قابلِ عمل تجاویز کو اہمیت دینے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جا سکے جس سے شفافیت اور عوامی اعتماد کو فروغ ملے اور جمہوری اقدار مستحکم ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کسی ایک سیاسی جماعت کا معاملہ نہیں بلکہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قومی اہمیت کا مشترکہ عمل ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت اور قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

2026-10-30 81
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×