لاہور: لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
خاتون کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے سامنے قلمبند کیا گیا۔ عدالت میں بیان کی ریکارڈنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جبکہ بیان ریکارڈ ہونے کے دوران تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں درج ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے شواہد اور بیانات کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جائے گی۔
2026-09-28 49








