بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

لاہور جنرل اسپتال کے لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں موجود تھا اور خواتین کا معائنہ کر رہا تھا۔ واقعے کا علم ہونے پر گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرادی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک شخص ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی لیبر روم میں داخل ہوا اور خواتین کا معائنہ کرنے لگا، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس نے اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

2026-09-18 26
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×