بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

محسن نقوی ایران روانہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ محسن نقوی کے دورۂ ایران کو بھی اسی سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و سلامتی اور دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

2026-08-11 57
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×