بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے پائلٹ منصوبے کا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے، اساتذہ کی تربیت، جدید نصاب اور تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی سہولیات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے پنجاب میں معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا اور نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وفد نے پنجاب حکومت کے ساتھ فروغِ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی، جس کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اساتذہ کے لیے جدید تربیتی پروگرام کی پیشکش

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے بتایا کہ ادارہ پنجاب کے اساتذہ کے لیے جدید تدریسی طریقہ کار پر مبنی ڈیجیٹل تربیتی پروگرام، استعدادِ کار میں اضافے کے منصوبے، تدریسی رہنما کتاب اور دیگر تعلیمی امور میں معاونت فراہم کرے گا۔

وفد نے نواز شریف سکول آف ایمیننس کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں تعلیم کا معیار حیران کن حد تک اعلیٰ ہے۔

سرکاری اسکولوں میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے محکمہ تعلیم پنجاب کے ساتھ اشتراکِ کار کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں تعلیم کا معیار مزید بہتر بنانے اور بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب صورتحال تبدیل ہورہی ہے اور لوگ سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کے داخلوں کے لیے بھی کوشاں نظر آتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق کراچی اور سندھ کے عوام کی پریشانیوں کو بھی وہ دل سے محسوس کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ رحیم یار خان کے نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان مزید وسیع کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔

2026-08-10 53
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×