بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مری میں اسکول وین گہری کھائی میں جاگری، 11 بچے جھلس کر زخمی

SerialKiller

فوٹو: فائل

مری: تھانہ مری کی حدود میں مسیاڑی، لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی بولان وین حادثے کا شکار ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کے فوراً بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث 10 سے 11 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق وین میں سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ سوار تھے، جن میں دارِ ارقم اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام بچوں کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ فائر فائٹنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے وین میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا۔

حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 4 بچوں کو مزید علاج کے لیے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر 7 زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو/سول اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شدید متاثرہ بچوں میں عائشہ دختر کلیم، عمر تقریباً 8 سال، 42 فیصد، ارحم ولد علی نواز، عمر 8 سال، 38 فیصد جبکہ حسن طالب ولد محمد طالب، عمر 8 سال، 26 فیصد جھلسنے کے زخموں کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈی پی او مری، ڈپٹی کمشنر مری اور ریسکیو حکام کے مطابق دیگر زخمی بچوں کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔ تمام متاثرہ بچوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا علاج جاری ہے۔

2026-09-29 27
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×