مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک باغ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی رفیق حمزہ کے مطابق دھماکا کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر مستونگ کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی اصل نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
2026-08-21 25










