کراچی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے شارعِ بھٹو پر ڈیوٹی پر مامور فائر فائٹنگ اسٹاف اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے اہلکاروں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران گیانچند ایسرانی نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے فرائض، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور فوری رسپانس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ ہنگامی حالات میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی، جذبہ اور پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر فرائض انجام دینے والے اہلکار سندھ حکومت کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ شہریوں کو ہنگامی حالات میں بروقت امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملے کو درپیش مسائل کے حل اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔










