بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

معروف بالی وڈ اداکار کو شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

SerialKiller

فوٹو فائل

بالی وڈ اور ہندی سنیما کے معروف اداکار راجیش شرما کو جنوبی بھارت کے سپر اسٹار پربھاس کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کلکتہ کے ڈھاکوریا کے منی پال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کی۔

اس نوٹ میں تحریر کیا گیا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں پیش آیا جہاں پربھاس کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی، پیک اپ کے بعد راجیش شرما گھنی جھاڑیوں کے قریب مقامی تکنیکی عملے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جب انہیں کسی کیڑے نے کاٹا، اس وقت انہوں نے اسے معمولی سمجھا اور فوری طبی امداد نہیں لی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد اداکار کی دائیں ٹانگ میں شدید درد شروع ہوا اور وہ حالت خراب ہونے کے باوجود کلکتہ کی فلائٹ میں سوار ہو گئے جہاں سفر کے دوران انہیں تیز بخار ہوگیا اور طبیعت مزید بگڑ گئی۔

اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق زہر کا انفیکشن راجیش شرما کے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک پھیل چکا ہے اور ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بن گئے ہیں، انہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے جو اگر سفر کر کے پھیپھڑوں تک پہنچ گیا تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، راجیش شرما ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہیں۔

2026-07-09 20
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×