بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز، حتمی فیصلہ آج متوقع

SerialKiller

فوٹو فائل

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ان کے اثرات سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق تجاویز پر غور کیا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

مجوزہ پلان کے تحت سرکاری اور نجی دفاتر میں ہفتے کے دوران چار دن کام رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات اور نقل و حمل محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے روٹیشن کی بنیاد پر کام کرنے کے فارمولے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ ایندھن کی کھپت اور آمدورفت میں کمی لائی جا سکے۔

اس کے علاوہ بازاروں کو تین روز کے لیے بند رکھنے اور کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

حکومت کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دائرہ کار اور عمل درآمد سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

2026-09-15 33
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×