بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پی ٹی آئی رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد نامزد

SerialKiller

فوٹو فائل

پشاور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایک مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے علاوہ اسد قیصر، شیرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب اور محمد اقبال آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں ڈاکٹر امجد علی، جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان اور ہمایوں خان کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کے پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دستیاب ریکارڈ میں مذکورہ افراد مقدمے میں نامزد ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملوں اور دہشت گردی کے فروغ سمیت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت کے مطابق بعض ملزمان عدالت کے روبرو پیش بھی نہیں ہوئے۔

حکم نامے میں یہ بھی درج ہے کہ جن ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ان میں سے بعض تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

عدالت نے دستیاب ریکارڈ اور تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر نامزد ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا۔

2026-09-15 23
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×