بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

میرے بچے تصویروں پر فلٹر لگانے پر مجھ سے لڑتے ہیں: جویریہ سعود

SerialKiller

فوٹو فائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ تصویروں پر فلٹر لگانے سے ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکاراؤں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرا ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں؟ آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں اور بچے میرے موبائل فون سسے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں لیکن میں چھپکے سے دوبارہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہوں۔

2026-08-11 78
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×