بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

میٹرک 2026: نیو اسلامیہ پبلک ہائی اسکول چارسدہ کی طالبہ لنتہ قیصر نے 1153 نمبر حاصل کر لیے

SerialKiller

فوٹو: فائل

مردان: نیو اسلامیہ پبلک ہائی اسکول چارسدہ کی طالبہ لنتہ قیصر نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1153 نمبر حاصل کیے اور اپنے اسکول میں نمایاں پوزیشن اپنے نام کر لی۔


تفصیلات کے مطابق لنتہ قیصر، دخترِ قیصر خان، نے رول نمبر 117203 کے تحت امتحان میں شرکت کی۔ شاندار کامیابی پر انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔


لنتہ قیصر نے اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں گی تاکہ اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔


اہلِ خانہ، اساتذہ اور دوستوں نے ان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

2026-08-05 51
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×