بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ناروے کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو

SerialKiller

ناروے کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی پر گفتگو

اسلام آباد: پاکستان میں ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاؤگ نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسلام آباد کی شہری ترقی، خوبصورتی میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری، کھیلوں اور سیاحت کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ناروے کے سفیر کو وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا وژن اسلام آباد کو ایک جدید، خوبصورت، ماحول دوست اور سیاح دوست دارالحکومت بنانے کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھی ایک نمایاں مرکز کے طور پر ترقی دینا ہے۔

انہوں نے شہری سہولیات میں بہتری، مختلف سیکٹرز کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ، کھیلوں اور سیاحتی سہولیات میں اضافے اور ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاؤگ نے اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور باہمی تعاون کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔

2026-10-22 79
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×