وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ایم ڈی نیٹکو
(NATCO) کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور استعداد کار میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے، اسے خسارے سے نکالنے کیلئے نئے بزنس ماڈلز پر توجہ دی جائے، ادارے کی مکمل آٹومیشن سمیت جدید اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ درپیش چیلنجز کے مستقل حل کیلئے بورڈ اجلاس میں ضروری فیصلے کئے جائیں، جبکہ خسارہ کم کرنے کیلئے نئی ملازمتوں پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیٹکو کے پیٹرول پمپس کی تعداد بڑھانے پر بھی خاص توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے جدید ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں ہمیں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر ان ماڈلز کو اپنانا ہوگا۔
2026-07-30 18










