بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

نمرہ خان کی مبہم پوسٹ، مالی طور پر کمزور لڑکوں سے شادی پر والدین کو مشورہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی میں مبینہ اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مبہم پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ نے ایک بار پھر شادی اور رشتوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں والدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔

اداکارہ نے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے قبل لڑکے کی مالی حیثیت کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان کی جانب سے حالیہ دنوں میں ایسے پیغامات مسلسل شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں خواتین کو نامناسب اور تکلیف دہ رویوں کے حامل مردوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

نمرہ خان اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ خواتین کے لیے غلط شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے بجائے تنہا اور خودمختار رہنا بہتر ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ شادی کا فیصلہ کرتے وقت مختلف پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک پیغام بھی ری شیئر کیا، جس میں بیٹیوں کے والدین کو مالی طور پر غیر مستحکم مردوں سے رشتہ کرنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا تھا۔

تاہم نمرہ خان کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ان پیغامات میں ان کی ذاتی زندگی یا ازدواجی تعلقات کے حوالے سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے تاحال علیحدگی یا ازدواجی تعلق ختم ہونے سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

2026-08-12 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×