بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

SerialKiller

فوٹو: فائل

صدر مملکت نے پاکستانی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں اور انہیں قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جو ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرکے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نوجوان خواتین کی صلاحیتیں اور قیادت بھی ملکی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، ہمدردی اور برداشت جیسی اقدار کو اپنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

2026-08-12 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×