راولپنڈی: تھانہ وارث خان کی حدود میں ایک گھر سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گھر میں دو افراد کے پراسرار طور پر بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
ریسکیو اہلکاروں نے گھر پہنچ کر دونوں افراد کو مردہ حالت میں پایا۔ ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
2026-10-01 20








