بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

والد کہتے تھے بھارت ماں ہے تو پاکستان اسکی بہن ہے: سنی دیول

SerialKiller

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلق کا ذکر کیا ہے۔

اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم بٹوارا (1947) کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔

یہ فلم 14 اگست 2026 کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی نے سنی دیول سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی؟ اور آپ پاکستان، وہاں کے ماحول اور عوام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

اس کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں شوٹنگ نہیں کی، فلم کی تمام عکس بندی بھارت میں ہوئی ہے لیکن جیسا کہ میرے والد کہا کرتے تھے اگر بھارت میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (ماسی) ہے، اس لیے کسی نہ کسی طرح ہمارا ایک رشتہ ضرور ہے۔

سنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن  قرار دیا۔

2026-08-08 29
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×