اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے ملاقات کی، جس میں ملکی دفاعی پیداوار اور وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت دفاعی پیداوار سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور ملکی دفاعی پیداوار سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج نے وزارت سے متعلق جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔
2026-08-11 37










