بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے: لیاقت بلوچ

SerialKiller

فوٹو فائل

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق وضاحتی بیان کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ضروری ہے کہ اس معاہدے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے ارکان کو معاہدے کی تفصیلات اور اس کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر ضروری سمجھا جائے تو دفاعی معاہدے پر ان کیمرہ اجلاس بھی منعقد کیا جا سکتا ہے تاکہ ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات اور اعتراضات کا ازالہ کیا جا سکے۔

لیاقت بلوچ نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بلاتاخیر قومی کانفرنس طلب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحرانوں کا خاتمہ اب قومی مطالبہ بن چکا ہے، اس لیے حکومت کو تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

لیاقت بلوچ کے مطابق قومی سطح پر سیاسی کشیدگی اور بحرانوں کے خاتمے کے لیے وسیع تر مشاورت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

2026-08-10 34
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×