پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے عدالت کے ذریعے خلع لے لی۔
لاہور کی فیملی کورٹ نےمہنازمعمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی، کیس کی سماعت فیملی کورٹ میں ہوئی،جہاں مہناز معمر رانا کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے،فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔
معمر رانا اس سے قبل ایک انٹرویو میں اہلیہ سے صلح کی امید ظاہر کرچکے تھے،اداکار کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا رشتہ ختم ہو۔
واضح رہےکہ معمر رانا نے 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی،دونوں کی دو بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں، یوں اداکار کی ازدواجی زندگی کا تقریباً 28 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
2026-10-31 3










