بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کیلئے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

SerialKiller

پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کیلئے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

سلام آ باد: پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہوگا۔

ذرائع  نے بتایا کہ پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ۔

2026-08-13 96
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×