بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا لوگو سبز ہلالی پرچم سے مزین

SerialKiller

فوٹو فائل

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل ہوگیا ہے۔

سرچ انجن گوگل اکثر و بیشتر اہم دنوں اور اہم شخصیات کی سالگرہ وغیرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے اور ایسا ہی پاکستان کے یوم آزادی پر بھی کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں سبز ہلالی پرچم کو لہراتے ہوئے دکھایا ہے جس کے پیچھے بادلوں کے پس منظر کو گوگل کے حروف کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔

جب کوئی بھی اس سرچ انجن کو استعمال کرنے کیلئے کھولے گا تو اسے یہ ڈوڈل نظر آئے گا اور اسے کلک کرنے پر یہ گوگل کے مین پیج پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے گوگل اس سے قبل بھی یوم آزادی پاکستان پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے اور پاکستان کے تاریخی مقامات کو بھی اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتا رہا ہے۔

2026-08-14 47
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×