بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پشاور: شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق

SerialKiller

فوٹو فائل

 پشاور کے علاقے درگئی میں موسلادھار بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق رات گئے تحصیل درگئی کے علاقے سدرا جووڑ، باری پل میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ایک کچے مکان کے برآمدے کی چھت اچانک گر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 9 سالہ ولید خان ملبے تلے دب گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش کو نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران کچے مکانات میں رہائش پذی افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

2026-08-16 98
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×