بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پی ایم ڈی سی کا لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے لائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی بروقت تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 6 ماہ کے اندر لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال اور قابلِ عمل ہونا لازمی ہے۔

کونسل کے مطابق ڈاکٹرز کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے لائسنس کی بروقت تجدید یقینی بنانا ہوگی، بصورتِ دیگر مقررہ مدت کے بعد لائسنس منسوخی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

2026-08-11 23
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×