بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی عوامی سماعت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت

SerialKiller

ڈی سی جہلم میر رضا اوزگن کا عوامی مسائل کے بروقت ازالے پر زور

جہلم : وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور مختلف درخواستیں براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور درخواستوں کو تفصیل سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات اور درخواستوں پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے اور جائز مسائل کو مقررہ مدت کے اندر حل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائلین کو مناسب رہنمائی فراہم کرنے، درخواستوں کی مؤثر پیروی کرنے اور مستحق شہریوں کو بروقت ریلیف دینے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کریں۔

میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور شہری اپنے جائز مسائل اور شکایات بلاجھجھک انتظامیہ کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، ذمہ داری اور باہمی رابطے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا مؤثر اور بروقت حل ممکن بنایا جاسکے۔

2026-10-06 23
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×