بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

کراچی: جناح اسپتال میں بجلی بندش کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، مختلف تشخیصی شعبوں کا کام متاثر

SerialKiller

فوٹو فائل

کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ برقرار ہے، جس کے باعث مختلف تشخیصی شعبوں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین سروسز متاثر ہوئی ہیں،  گزشتہ روز اسپتال کے انتظامی بلاک میں بھی بجلی کے مسائل سامنے آئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائنی وارڈ اور نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (این آئی سی یو) کو جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ایک حصے میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم جنریٹرز فعال ہیں اور بجلی کی خرابی آج رات تک دور ہونے کی امید ہے۔

2026-10-31 3
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×