اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی سے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال۔
اسلام آباد : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ نے حسبِ روایت اربعین حسینی 1448ھ کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوسِ عزا میں شرکت کی۔
یہ عظیم الشان جلوس نشتر پارک سے پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام برآمد ہوا، جو اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان کا سب سے بڑا جلوسِ عزا شمار کیا جاتا ہے۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا، مرکزی کیمپ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علماء کرام، تنظیمی ذمہ داران اور عزادارانِ امام حسینؑ سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے بھی جلوسِ عزا میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اربعین حسینی کے عالمی پیغام، اتحادِ امت، امن، اخوت اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اربعین حسینی کے کامیاب اور پُرامن انعقاد پر تمام منتظمین، سیکیورٹی اداروں، رضاکاروں اور عزادارانِ امام حسینؑ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔










